شنبه 16/نوامبر/2024

منہ کی بدبو کے اسباب اور اس کا تدارک کیسے؟

جمعرات 11-جولائی-2019

منہ سے نکلنےوالی بدبو سے ختم کرنے کےلیے لوگ طرح طرح کے طریقے طریقے اور طبی نسخے استعمال کرتے ہیں۔ ایک جرمن طبی جریدے نے منہ کی بدبو کے اسباب اور ان کے تدارک پر ایک رپورٹ میں روشنی ڈالی ہے۔

رپورٹ کے مطابق منہ کی بدبو کا ایک سبب پانی کم پینے سے منہ کا خشک ہونا ہے۔ بہت سے لوگ باقاعدگی کے ساتھ دانتوں کی صفائی کا اہتمام کرنے کے باوجود منہ کی بدبو کی علت سے نجات حاصل نہیں کرپاتے۔ یہ بدبو مسوڑوں کے خراب ہونے کی بھی نشاندہی کرتی ہے۔ اسی طرح ناک کی نالیوں میں‌انفیکشن، گلے کی گلٹیوں کا سوج جانامنہ میں بدبو پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے۔ منہ میں بدبو پیدا ہونے کی صورت میں مریض کو اپنے ناک،کان اور گلے کے ماہرین سے معائنہ کرانا چاہے تاکہ بدبو کا اصل سبب معلوم ہوسکے۔

منہ کی بدبو سے بچنے کے لیے دانتوں کو باقاعدگی کے ساتھ صاف رکھنا اور دن میں صبح اور شام دو بار برش کرنا ضروری ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی