قابض صہیونی فوج کی طرف سے غزہ کی پٹی پراچانک چڑھائی کی صورت حال کے تناظر میں فلسطینی سیکیورٹی اداروں نے مشقوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔
فلسطینی وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم نے ایک بیان میںبتایا کہ منگل کے روز شروع ہونے والی مشقوں کا مقصد سیکیورٹی اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار کرنا ہے۔
مشقوں کےدوران غزہ میں دشمن کی جانب سے امن کو تباہ کرنے کی کسی بھی کارروائی سے نمٹنے، دوسرے اور تیسرے درجے کے سیکیورٹی الرٹ میں امن وامان قائم کرنے کے لیے سیکیورٹی اداروں کو تیار کیا جا رہا ہے۔
مشقوں کے دوران سیکیورٹی اداروںکو اچانک گھروں سے نکل کر بیرکوںمیں پہنچنے، مرکزی آپریشن کنٹرول روم کے ساتھ رابطے اور کسی بھی بدنظمی سے نمٹنے کے لیے تربیت مراحل مراحل سے گذارا جا رہا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگاروں کے مطابق منگل کے روز مشقوں کے تناظر میں غزہ میں سیکیورٹی حکام نے سڑکوں اور گذرگاہوں کا کنٹرول سنھبال لیا۔ پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی جانب سے مشقوں کے لیے ہائی الرٹ کیا۔