جمعه 15/نوامبر/2024

ایران کا یورینیم افزودگی میں اضافے کا فیصلہ آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے

پیر 8-جولائی-2019

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے ایران کی جانب سے یورینیم افزودگی میں اضافے کے اعلان کو حد درجہ خطرناک اور آگ سے کھیلنے کے مترادف قرار دیا ہے۔

عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت’ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہےکہ وزیراعظم نیتن یاھو نے فرانس، برطانیہ اور جرمنی سےمطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران پربراہ راست پابندیاں عاید کریں۔

خیال رہےکہ ایران نے یورپی ملکوں کو سنہ 2015ء میں طےپایا معاہدہ بچانے کے لیے دی گئی مہلت ختم ہونے کے بعد کل اتوار کو اعلان کیا ہے کہ  تہران یورینیم افزودگی میں پانچ فی صد تک اضافہ کرےگا۔ ایران کا کہنا ہے کہ مذاکرات کےلیے سفارتی راستے کھلے ہیں۔

قبل ازیں ایرانی خبر رساں ایجنسی ‘فارس’ نے خبر دی تھی کہ ایران کے سینیر جوہری مذاکرات کار عباس عراقجی اتوار کو جوہری معاہدے کی بعض شرائط کی پابندی سے صرف نظر کرتے ہوئے یورینیم افزودگی کی مقدار میں اضافے کا اعلان کریں‌ گے۔ فارس نیوز ایجنسی کے مطابق عباس عراقی اور دیگر عہدیدار مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے10 بجے یورینیم افزودگی کی مقدار بڑھانے کا اعلان کریں‌ گے۔

خیال رہے کہ ایران اور عالمی طاقتوں میں طے پائے معاہدے کے تحت ایران کو بھاری پانی کا ذخیرہ محدود کرنے کا پابند بنایا گیا تھا مگر ایران بھاری پانی کا ذخیرہ بھی 5 فی صد سے بڑھا چکا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی