چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل غزہ میں فوجی کارروائی میں‌ناکامی کا اعتراف کر لیا

پیر 8-جولائی-2019

اسرائیلی فوج اور انٹیلی جنس اداروں نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں 12 نومبر 2018ء‌کو کی گئی دراندازی کی کارروائی میں شرمناک شکست اور ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی حکام کی طرف سے جنوبی غزہ میں مشرقی خان یونس کےمقام پر اسرائیلی اسپیشل فورسز کے کمانڈوز کی کارروائی میں فلسطینی تنظیم القسام کی کامیابی اور قابض فوج کی ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔

عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے’کے اے این’ ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ برس کی گئی اس کمانڈو کارروائی میں القسام بریگیڈ‌کے مجاھدین نے اسرائیلی فوج کے اہم آلات اور دستاویزات قبضے میں لے لی تھیں۔

ریڈیو رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خان یونس کمانڈو کارروائی مکمل طورپر ناکام رہی۔ اس کارروائی میں آپریشنل کا انچارج کرنل اور متعدد دیگر فوجی افسرہلاک کردیے گئے اور کمانڈوز کو سامان اور آلات چھوڑ‌کر واپس آنا پڑا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ خان یونس کارروائی کے نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ اسرائیلی فوج کی اسپیشل یونٹ کی طرف سے آپریشن کے لیے حسب ضرورت تیار نہیں کی گئی تھی۔ کارروائی کی تیاری میں کئی سقم تھے۔ اس  سے بھی خطرناک بات یہ تھی کہ آپریشن کے مطابق فورسز فراہم نہیں کی گئی تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت کے آرمی چیف جنرل گیڈی آئزن کوٹ اور خفیہ ادارے’شاباک’ سربراہ نداو ارگمان نے غزہ میں فوجی کارروائی کےدوران فلسطینی مزاحمت کاروں کے گھیرے میں آنے والے فوجیوں کو بچانے کے لیے فوری ریسکیو آپریشن کا حکم دیا۔

آئزن کوٹ نے اعتراف کیا کہ القسام بریگیڈ نے اسرائیلی فوجیوں کے آلات اور دستاویزات چھین لیں۔ جب فوجی خطرے میں‌پڑگئے تو انہیں بچانے کے لیے ایک ہیلی کاپٹر بھیجا گیا۔ آرمی چیف کو خطرہ تھا کہ خان یونس کارروائی میں شامل تمام کمانڈوز کو ہلاک کردیا جائے گا۔

جب القسام کے ایک کمانڈر نے اسرائیلی کمانڈوز سے اپنی شناخت ظاہر کرنے کو کہا تو اس نے اپنی شناخت ایک خاتون کے طور پرکرائی۔ جب اس کی چھان بین کی گئی تو وہ خاتون ہلاک ہوچکی تھی۔ اس آپریشن میں زخمی ہونے والا ایک فوجی افسر ابھی تک اسپتال میں زیرعلاج ہے۔

خیال رہے کہ جمعرات کو اسرائیلی اخبار’یدیعوت احرونوت’ نے دعویٰ‌کیا تھا کہ غزہ میں القسام بریگیڈ کے خلاف کی گئی فوجی کارروائی میں شامل فوجی انٹیلی جنس ادارے’امان’ کے آپریشنل انچارج کو برطرف کردیا گیا ہے۔ اس کارروائی میں القسام بریگیڈ‌کے سات جاں باز شہید اور آپریشن کے انچارج فوجی افسر سمیت متعدد ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی