شنبه 16/نوامبر/2024

مطالبات تسلیم کرنے پر 5 فلسطینی اسیران نے بھوک ہڑتال معطل کر دی

ہفتہ 6-جولائی-2019

اسرائیلی حکام کی طرف سے مطالبات تسلیم کیے جانے کے بعد صہیونی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے 5 اسیران نے ہڑتال معطل کر دی ہے۔ ان اسیران نے 12 دن تک اپنے آئینی حقوق اور مطالبات کے حق میں بھوک ہڑتال جاری رکھی۔

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری ایک بیان میں‌ کہا گیا ہے کہ رامون جیل کی انتظامیہ نے بھوک ہڑتال کرنے والے پانچ اسیران کی رہائی کی مدت کا تعین کر دیا ہے۔

انتظامی حراست میں مزید توسیع نہ کرنے کا مطالبہ کرنے والے اسیران میں دو سگے بھائی محمود الفسفوس اور کاید الفسفوس، 26 سالہ غضنفر ابو عطوان کی انتظامی حراست 30 اکتوبرکو ختم ہوگی اور ان کی حراست میں مزید توسیع نہیں‌ کی جائے گی۔ 30 سالہ اسیر عبدالعزیز سویطی کو 14 ستمبر کو رہا کیا جائے گا جب کہ اسیر ساید النمور کو یکم دسمبر 2019ء کو رہا کیا جائے گا۔

مختصر لنک:

کاپی