چهارشنبه 30/آوریل/2025

فوجی مشقوں کے دوران خطرناک وائرس کا اسرائیلی فوجیوں‌ پر حملہ

جمعہ 5-جولائی-2019

اسرائیل کے ذرائع ابلاغ نے مصدقہ ذرائع کےحوالے سے بتایا ہے کہ مشقوں کے دوران اسرائیلی فوجیوں پر ایک خطرناک وائرس نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دسیوں فوجی افسر اور سپاہی بیمار ہوگئے اور انہیں علاج کے لیے اسپتالوں میں لے جانا پڑا ہے۔

عبرانی‌ٹی وی چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق ‘کفیر بریگیڈ’ کے اہلکار مشرقوں میں مصروف تھے کہ اچانک ایک خطرناک وائرس نے ان پرحملہ کردیا۔ ایک ہی وقت میں درجنوں فوجیوں کے سرمیں شدید درد، قے اور غشی کےدورےپڑنے لگے۔ فوجیوں کی حالت بگڑنے پرانہیں اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ٹی وی رپورٹ‌کے مطابق یہ واقعہ حال ہی میں پیش آیا۔ متاثرہ اہلکاروں میں اسپتال داخل کیے گئے فوجیوں کا علاج جاری ہے۔ متاثرہ اہلکاروں کو دوسرے فوجیوں میں گھلنے ملنے سے منع کردیا گیا تاکہ متعدی وبا دوسرے فوجیوں تک منتقل نہ ہوسکے۔

مختصر لنک:

کاپی