جمعه 15/نوامبر/2024

اردن کے راستے فلسطینیوں کی بیرون ملک آمد ورفت میں ریکارڈ اضافہ

جمعرات 4-جولائی-2019

سرائیلی حکام کی جانب سے نام نہاد سیکیورٹی وجوہات کی آڑ میں فلسطینی شہریوں کے بیرون ملک سفر عاید ناروا پابندیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ دوسری جانب فلسطینیوں کی اردن کے راستے بیرون ملک آمدورفت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے۔

گذشتہ ہفتے الکرامہ گذرگاہ سے دو لاکھ 30 ہزار فلسطینیوں‌نے آر پار سفر کیا۔ اسرائیلی پابندیوں کے علی الرغم گذشتہ ہفتے الکرامہ گذرگاہ سے 1 لاکھ 11 ہزار733  فلسطینی بیرون ملک روانہ ہوئے، جب کہ ایک لاکھ 17 ہزار 536 فلسطینی بیرون ملک سے واپس آئے۔ اس دوران پولیس نے 629 اشتہاریوں کو حراست میں لیا جب کہ 108 فلسطینیوں کو بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی پولیس کا کہنا ہے کہ کاغذات اور سفری دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود اسرائیلی حکام نے ’الکرامہ‘ گذرگاہ سے اردن داخل ہونے والے متعدد فلسطینیوں کو بیرون ملک جانے سے روک دیا۔ ان میں سے بعض شہریوں کو یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ انہیں سفر سے کیوں روکا گیا ہے۔

فلسطینیوں کو دو طرفہ آمد ورفت کے لیے گذرنے کی اجازت دی گئی۔

فلسطینی شہریوں اورانسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ صہیونی حکام کی جانب سے شہریوں کے بیرون ملک سفر پر عاید پابندیاں انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہیں اور اسرائیلی انتظامیہ فلسطینیوں کو بلیک میل کرنے اوراُنہیں خوف زدہ کرنے کے لیے ان پر سفری قدغنیں عاید کر رہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی