ملائیشیا میں فلسطینی تخلیق کاروں ، محققین اور قلم کاروں کےاعزاز میں دوسری سالانہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ملائیشیا میں مقیم تحقیق اور علم کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے والے فلسطینیوں کو اعزازات اور انعامات سے نوازا گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کولالمپور میں فلسطینی تحقیق کاروں کے اعزاز میں یہ تقریب’فلسطینی اقلام 2′ کے عنوان سے سرگرم تنظیم کی طرف سے منعقد کی گئی۔
تقریب میں فلسطینی تارکین وطن ، عرب ممالک کے شہریوں اور مسلمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کولالمپور میں یہ اپنی نوعیت کی دوسری سالانہ تقریب تھی جس میں ملائیشیا میں موجود 400 فلسطینی سائنسدانوں، اہل علم، دانشوروں، تحقیق کاروں اور مختلف شعبوںمیں خدمات انجام دینے والے ماہرین کو مدعو کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فلسطین علماء رابطہ کونسل کے رکن ڈاکٹرنسیم یاسین نے کہا کہ قضیہ فلسطین کے دفاع کے لیے علماء نے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اہل علم اور محققین ملائیشیا میں فلسطین کےسفیر ہیں۔
