فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی حکام نے ‘عسقلان’ جیل میں قید 50 فلسطینی اسیران کو دوسری جیلوں میں منتقل کر دیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض صہیونی حکام نے ‘عسقلان’ جیل میں پابند سلاسل 50 فلسطینی قیدیوں کو دوسری جیلوں میں منتقل کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسیران کی اجتماعی منتقلی اسیران کو اجتماعی سزا دینے کے مترادف ہے۔
خیال رہے کہ عسقلان جیل میں قید فلسطینی اسیران نے بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ اسیران کی بھوک ہڑتال ایک دن تک جاری رہی جس کے بعد صہیونی حکام نے ان کے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے ان کے مطالبات تسلیم کر لیے تھے۔