اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ دریائے اردن کے مغربی کنارے کے علاقے میں سیکیورٹی کمانڈ ‘ہمارے دوام کا باعث بنے گی’۔
فضائیہ کی پاسنگ آئوٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ہم اپنی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ دریائے اردن کے مغربی کنارے کے علاقوں کو کسی دوسرے ملک کی فوج کے حوالے نہیں کریں گے۔
انہوںنے کہا کہ اگر وادی اردن ہمیں نہیں دی جاتی تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ امن کی منزل تک پہنچنا مشکل ہوگا۔ اگر وادی اردن ہمیں دی گئی جنگ ٹالنے کی ضمانت دی جاسکتی ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی کا حوالہ دینے کے ساتھ وادی گولان کا بھی حوالہ دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے ایران پر پابندیوں کا اعادہ خطے کو ایرانی خطرات سے بچانے میں مدد دے گا۔