جمعه 15/نوامبر/2024

حماس کی بحرینی وزیر خارجہ کے غیر ذمہ دارانہ بیان کی شدید مذمت

ہفتہ 29-جون-2019

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے خلیجی ریاست بحرین کے وزیرخارجہ خالد بن احمد آل خلیفہ کے اسرائیلی ریاست سے تعلقات کی حمایت میں جاری کردہ  بیان کو غیرذمہ دارانہ قرار دے کر اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بحرینی وزیرخارجہ نے پوری مسلم امہ کے دشمن اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی حمایت کر کے غیرذمہ داری کا ثبوت دیا ہے۔ فلسطینیوں کے قاتل اور مسلم امہ کے دشمن کے ساتھ دوستی کی حمایت کا کوئی جواز نہیں۔

خیال رہے کہ بحرینی وزیرخارجہ خالد بن احمد آل خلیفہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل خطے کی ایک ناقابل تردید حقیقت ہے۔ اس کے ساتھ تعلقات استوار کرنا امن کے لیے ضروری ہے، امت کے اصل دشمن اسرائیل کے ساتھ نہیں۔

حماس نے ان کے اس بیان کو غیرذمہ دارانہ اور حقائق کے منافی قراردیتےہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بحرینی وزیرخارجہ کا بیان فلسطینی اور فلسطینی تحریک آزادی کی حمایت کرنے والوں کے لیے حیران کن ہے۔ انہوں‌ نے عرب ممالک کے اصولی موقف، عرب اقدار اور قضیہ فلسطین کے منصفانہ حل کے مطالبات سے انحراف کیا ہے۔

حماس نے بحرینی حکومت پر زور دیا کہ وہ غیرذمہ دارانہ بیان واپس لے۔ جماعت کی طرف سے بحرینی عوام اور سیاسی جماعتوں پر بھی زور دیا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی سازشوں کے خلاف فلسطینیوں کا ساتھ دیں۔

مختصر لنک:

کاپی