قابض صہیونی ریاست کی خواتین کے لیے قائم کردہ ‘دامون’ جیل میں پابندسلاسل فلسطینی اسیرات کی طرف سے اجتماعی بھوک ہڑتال کی دھمکی کے بعد صہیونی حکام اسیرات کے مطالبات ماننے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
فلسطین میں اسیران میڈیا سینٹر کی رپورٹ کے مطابق ‘دامون’جیل میں قید فلسطینی خواتین قیدیوںنے اسرائیلی حکام کی طرف سے مطالبات پورے ہونے کئے جانے کی یقین دہانی کے بعد آئندہ ماہ جولائی میں اعلان کردہ بھوک ہڑتال معطل کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
اسیران میڈیا سینٹر کے مطابق فلسطینی اسیرات کی طرف سے پیش کردہ مطالبات میں فورہ کے وقفے میں اضافہ، لائبریری کی سہولت مہیا کرنا، جیل کوٹھڑیوں کی مرمت اور خواتین کے تحفظ کے مطالبات شامل ہیں۔