جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی پناہ گزین ایجنسی ‘اونروا’ کے لیے 11 کروڑ ڈالر کی امداد کے وعدے

جمعرات 27-جون-2019

اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے قائم کردہ ‘ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ‘اونروا’ کے لیے ڈونرز ممالک کی طرف سے 11 کروڑ ڈالر کی امداد کے وعدے کیے گئے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ‘اونروا’ کے مالی معاونین کا سالانہ اجلاس امریکی شہر نیویارک میں 25 جون کو ہوا جس میں یو این ریلیف ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین کے لیے امداد کے وعدے کیے گئے۔

اس موقع پر شرکاء نے ‘اونروا’ کی فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود اور انسانی وقار کے لیے کی جانے والی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اجلاس کے بعد جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ ‘اونروا’ 54 لاکھ فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے قابل قدر خدمات انجام دے رہی ہے۔

اس موقع پر ‘اونروا’ کے ہائی کمشنر ‘پیر کرین پال’ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیویارک میں ہونے والے ڈونر ممالک کے اجلاس میں عالمی برادری نے نہ صرف بھرپور طریقے سے شرکت کی بلکہ دل کھول کر فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے امداد کے وعدے کیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈونر ممالک کی طرف سے آئندہ ایک سال کے لیے ریلیف ایجنسی کو 11 کروڑ ڈالر کی امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

اجلاس سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس، جنرل اسمبلی کے صڈر ماریا فیرنینڈا اسپنوزا، ‘اونروا’ کے ہائی کشمنر پییر کرین پال اور مختلف ملکوں کے مندوبین نے شرکت کی۔

مقررین نے خطاب فلسطینی پناہ گزینوں کو صحت، تعلیم، مرد و زن میں مساوات، اقتصادی خود مختاری، خواتین کو با اختیار بنانے اور دیگر شعبوں میں بڑھ چڑھ کر معاونت فراہم کرنے پر زور دیا۔

مختصر لنک:

کاپی