جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج نے گرفتار کیے گئے تین فلسطینی ماہی گیر رہا کر دیے

جمعرات 27-جون-2019

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے ساحل سے حراست میں لیے گئے تین فلسطینی ماہی گیروں کو رہا کر دیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں ماہی گیر یونین کے انچارج نزار عیاش نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کے وسط سے محمد نضال عیاش، مصعب نضال عیاش اور حازم الندی کو چند روز قبل مچھلیوں کے شکار کی کوشش کے دوران حراست میں لیا تھا۔

انہوں‌ نے فلسطینی ماہی گیروں‌ کی گرفتاری کی مذمت کی اور کہا کہ غزہ کے ماہی گیر اپنے اور اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے مچھلیوں کا شکار کرتے ہیں اور اسرائیلی فوج ایک منصوبے کے تحت فلسطینی ماہی گیروں کو ہراساں کر کے انہیں اور ان کے بچوں کے منہ سے لقمہ چھین رہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی