فلسطین کے ایک ریسرچ سینٹر کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کےپہلے چھ ماہ کے دوران اسرائیلی فوج نے 15 بار مشقیں کیں۔
‘عکا’ اسٹڈی سینٹر برائے اسرائیل کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2019ء کی پہلی ششماہی میں اسرائیلی فوج نے 51 بار مشقیں کیں اور ان میں سے بیشتر مشقیں غزہ کی پٹی کےعلاقے پر جنگ کےتناظر میںکی گئیں۔
‘عکا’ مرکزکی طرف سے جاری رپورٹ میں بتا یا گیا ہے کہ بعض مشقوں میں حزب اللہ کے خلاف جنگ کے تناظر میں فوجیوں کو تربیت دی گئی۔
دو بار امریکا اور جمہوریہ چیک کے ساتھ فوجی مشقیں ہوئیں جب کہ پانچ فوجی مشقیں قبرص اور دوسرے ملکوں میں ہوئی جن میں اسرائیلی فوج نے بھی حصہ لیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی محاذ یعنی غزہ پرچڑھائی کے تناظر میں 14 مشقیں کی گئیں ان میں دو فوجی مشقیں غزہ پر جامہ جنگ مسلط کرنے کے تناظر میں کی گئیں۔
سترہ مشقوں میں شمالی محاذ کے تناظر میں جبکہ 6مشقوں میں غرب اردن میں یہودی آباد کاروں اور فوجیوں کے اغواء کے تناظر میں فوجیوں کو تربیت فراہم کی گئی۔