چهارشنبه 30/آوریل/2025

بحرین کانفرنس پر فلسطین بھر میں احتجاجی مظاہروں وہڑتال کا اعلان

ہفتہ 22-جون-2019

فلسطینیوں‌ کے حقوق کی نفی اور نام نہاد اقتصادی پیکج کے لیے بحرین کے دارالحکومت منامہ میں 25 اور 26 جون کو ہونے والی اقتصادی کانفرنس کے موقع پر فلسطین بھر میں احتجاجی مظاہرے اور ملک گیر ہڑتال کی اپیل کی گئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق غزہ میں حق واپسی تحریک کی طرف سےجاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ منگل کے روزغرب اردن، غزہ اور فلسطین کے دوسرے شہروں میں منامہ کانفرنس کے خلاف ملک گیر ہڑتال اور مظاہرے کیے جائیں گے۔

حق واپسی سپریم لیڈرشپ کی طرف سے جاری ایک بیان میں فلسطینی قوم سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ منگل کے روز ہونے والے ہڑتال کے اعلان کے موقع پر سڑکوں پرنکل پرمنامہ کانفرنس کے بائیکاٹ ریلیوں میں شرکت کریں۔ اس موقع پر غزہ اور غرب اردن میں تمام تعلیمی اور کاروباری ادارے بند رہیں گے اور سڑکوں پر پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی۔

غزہ کی مشرقی سرحد پر منگل کے روز ایک بڑے جلوس اورمارچ کا اعلان کیا گیا ہے جس میں لاکھوں فلسطینیوں کی شرکت متوقع ہے۔

مختصر لنک:

کاپی