اسرائیلی جیل میں قید ایک فلسطینی شہری کے مادہ تولید کی رحم مادر میں مصنوعی طریقے سے منتقلی کے نتیجے میں بچی کا باپ بن گیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسیر رامی الکسار کا جیل میں نطفہ دو سال قبل لیا گیا تھا۔ نومولودہ کا نام "وعد” رکھا گیا ہے۔ رامی الکسار اسرائیلی جیل میں کئی سال سے قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ اب تک وہ اپنی اسیری کے کئی سال مکمل کر چکے ہیں۔ یہ ان کی مصنوعی طریقے سے صاحب اولاد ہونے کا پہلا واقعہ ہے۔
خیال رہے کہ فلسطین میں پچھلے کچھ عرصے سے اسیران کے مادہ تولید کی مصنوعی طریقے سے منتقلی کے ذریعے بچوں کی پیدائش کے تجربات کیے جا رہے ہیں۔ یہ اس نوعیت کا نیا کامیاب تجربہ ہے۔
اسیر رامی الکسار کو اس کے اہل خانہ کی طرف سے بچی کی پیدائش کی خوش خبری سنائی، جس پر جیل قید دوسرے اسیران نے بھی الکسار کو مبارک باد پیش کی۔