شنبه 16/نوامبر/2024

غزہ کے عوام کے معاشی مسائل پر حماس کی قیادت اور مصری مندوب میں مذاکرات

منگل 18-جون-2019

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور فلسطین کے لیے قطر کے مندوب محمد العمادی کے درمیان ملاقات میں غزہ کی معاشی مشکلات اور عوامی مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں حماس کے ترجمان طاہر نونو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ حماس کی قیادت نے قطری مندوب کےساتھ بات چیت میں غزہ کے عوام کے مسائل کے حل میں مدد فراہم کرنے پر دوحہ کی خدمات کو سراہا۔ انہوں‌ نے کہا کہ فلسطینی عوام کے مسائل کے حل اور قضیہ فلسطین کے حوالے سے قطری حکومت کا موقف قابل اعتبار ہے۔

طاہر نونو کا کہنا تھا کہ حماس کے وفد اور قطری مندوب کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مصر کی وساطت سے غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے درمیان جنگ بندی کی اور غزہ کے عوام کے معاشی مسائل پر بات چیت کی گئی۔

ترجمان نےاسرائیل کی طرف سے غزہ کی پٹی کے ماہی گیروں کے مچھلیوں کے شکار پر پابندی کے اقدام کو مسترد کردیا اور کہا کہ فلسطینی قوم اپنے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ حماس کی  قیادت نے یورپی یونین کے مندوبین اور اقوام متحدہ کے نمائندوں کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔

مختصر لنک:

کاپی