چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی فن کار آسٹریلیا کے ‘ھلمین پرفارمنس ایوارڈزکے لیے نامزد

منگل 18-جون-2019

فلسطینی فن کار اور اداکا کار عامر حلیحل کا نام آسٹریلیا میں دیے جانے والے ‘ہلمین پرفارمنس ایوارڈ’ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ عامر کا نام ان کی بہترین اداکاری اور فلم کی دنیا میں کارکردگی کی بنیاد پر تجویز کیا گیا ہے۔

عامر حلیحل کے نام کی آسٹریلیا کے فلمی ایوارڈ کے لیے تجویز ایک ایسے وقت میں پیش کی گئی ہے جب سنہ 2018ء میں ریلیز ہونے والے ‘طہ’ ڈرامے نے آسٹریلیا میں‌ کافی شہرت حاصل کی اور اسے آسٹریلیا کے کئی فلمی میلوں میں شامل کیا گیا۔

‘طہ’ ڈرامہ سریل برطانیہ میں ایڈمنبرہ تھیٹیرمیں ہونے والے ایک ایشیائی مقابلے میں بھی ایوارڈ حاصل کیا ہے۔

خیال رہے کہ ھلمین فلمی ایوارڈ آسٹریلیا کے بہترین ایوارڈز میں شامل ہے۔

مختصر لنک:

کاپی