چهارشنبه 30/آوریل/2025

تحریک فتح کے رہ نما کی یہودی آباد کاری مخالف کارکنوں پر فائرنگ

پیر 17-جون-2019

فلسطینی سماجی کارکن عیسی عمرو نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک فتح کے الخلیل شہر میں سیکرٹری عماد خرواط نے ‘یہودی آباد کاری’ کے خلاف سرگرم فلسطینی یوتھ گروپ کے کارکنوں پر فائرنگ کی۔

مرکز اطلاعات فلسطین سے بات کرتے ہوئے عمرو نے کہا کہ الخلیل شہر میں بدامنی اور تحریک فتح کے متعدد رہ نمائوں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعے کے بعد ‘فتح’ کے سیکرٹری عماد خرواط نے ہم پر فائرنگ کی۔ ان کا کہنا تھا کہ خرواط کی فائرنگ کا مقصد یہودی آباد کاری کے خلاف فلسطینیوں کی احتجاجی اور مزاحمتی سرگرمیوں کو روکنا تھا۔

عیسیٰ عمرو نے عماد خرواط کی طرف سے بلا جواز فائرنگ کا نوٹس لینے اور نہتے شہریوں پر فائرنگ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک فتح بے گناہ شہریوں پر فائرنگ کرنے والوں کو پارٹی تحفظ فراہم نہ کرے۔

خیال رہے کہ فلسطین یوتھ سوسائٹی برائے مزاحمت یہودی آباد کاری مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی توسیع پسندی کے خلاف کام کر رہا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی اس گروپ کے ارکان کو حراست میں لینے کے ساتھ انہیں ہراساں کرنے کی مجرمانہ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ رام اللہ اتھارٹی نے عیسیٰ عمرو کو بھی کچھ عرصہ قبل گرفتار کر کے جیل  میں قید کیا۔

مختصر لنک:

کاپی