اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس اور اسرائیل کے داخلی سلامتی کے ادارے ‘شاباک’ کے سربراہ نداو ارگمان کے درمیان حال ہی میں ایک خفیہ ملاقات ہوئی۔
عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی چینل 12 کے مطابق اسرائیلی انٹیلی جنس چیف نے محمود عباس سے ملاقات کے دوران اُنہیں فلسطینیوں کے کٹوتی کے بعد جاری ہونے والے ٹیکس وصول کرنےقائل کرنے کی کوشش کی۔
خیال رہے کہ محمود عباس اور شاباک کے چیف کے درمیان گہرے مراسم ہیں۔ فلسطینی صدر کہہ چکےہیں ان کے ندائو ارگمان کے ساتھ موقف میں 90 میں ہم آہنگی موجود ہے۔
اگرچہ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے اعلانیہ طورپر یہ دعویٰکیا جاتا ہے کہ رام اللہ کا اسرائیل کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں مگر فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان سیکیورٹی کے میدان میں تعاون بدستور جاری ہے۔