چهارشنبه 30/آوریل/2025

غرب اردن میں شادی کی تقریب میں آبادکاروں کی شرکت، حماس کی شدید مذمت

ہفتہ 15-جون-2019

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں دیر قدیس کے مقام پر ایک شادی کی تقریب میں‌ یہودی آباد کاروں کی شرکت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان عبدالرحمان شدید نے ایک بیان میں کہا کہ فلسطینی قوم کے ہاں اس طرح کی سرگرمیوں‌ کا کوئی وجود نہیں۔ فلسطینی قوم غاصب صہیونیوں‌ کے قبضے سے آزادی کی جدو جہد کر رہے ہیں۔ ایسے میں غاصب صہیونیوں کو خوشی کی تقریبات میں شریک کرنا قابل مذمت ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہودی مجرموں کے ساتھ مل کر خوشیاں منانا فلسطینی اتھارٹی کے دشمن کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کا نتیجہ اور عرب اور اسرائیل دوستی کی سازشوں کا شاخسانہ ہے۔ فلسطینی قوم کو اپنے شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے ان کے نقش قدم پر چلنا ہے، دشمن کو اپنی خوشی کی تقریبات میں شامل کرنے کا کوئی جواز نہیں۔

عبدالرحمان شدید نے فلسطینی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ شادی کی تقریب میں دشمن کی مجرمانہ شرکت کا نوٹس لیں اور دشمن کے ساتھ سماجی بائیکاٹ سمیت ہر سطح پر بائیکاٹ کیا جائے۔

مختصر لنک:

کاپی