فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں عزموت کے مقام پر نکالی گئی ایک ریلی پر اسرائیلی فوج نے آنسوگیس کی اندھا دھند شیلنگ کی جس کے نتیجے میں کئی فلسطینی بے ہوش گئے۔
مقامی سماجی کارکن غسان دغلس نے بتایا کہ قابض فوج نے عزموت اور دیر الحطب قصبوں کی اراضی غصب کرنے کے خلاف نکالی گئی ریلی پر آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں دسیوں فلسطینی بے ہوش ہوگئے۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی زرعی اراضی پر گیس اور صوتی بم بھی پھینکے گئے جس کے نتیجے میں فصلوں میں آگ بھڑک اٹھی۔