ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا ہےکہ وہ نامور اسلامی اسکالر ڈاکٹر زاکر نائیک کا تحفظ یقینی بنائیں گے اورانہیں بھارت کے حوالے نہیںکیا جائے گا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایک بیان میں ملائیشن وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر زاکرنائیک کو ملائیشیا میں رہائش اختیار کرنے کا حق ہے، جب تک بھارت میں ان کے ساتھ منصفانہ سلوک اور ان کے خلاف منصفانہ عدالتی ٹرائل کے کافی ثبوت فراہم نہیں کیے جائیں گے ڈاکٹر نائیک کو بھارت کے حوالے نہیں کیاجائے گا۔
انہوںنے کہا کہ ڈاکٹر زاکر نائیک کو خدشہ ہےکہ بھارت میں ان کے ساتھ منصفانہ سلوک نہیں کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ ڈاکٹر زائکر نائیک کو ملائیشیا کی حکومت نے دائمی اقامہ دے رکھا ہے۔ دوسری جانب بھارتی حکومت نے ڈاکٹر نائیک پر منی لانڈرنگ اور بھارت میں نفرت آمیز تقاریر کرنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔
بھارت متعدد بار ملائیشیا کی حکومت سے ڈاکٹرزاکر نائیک کی حوالگی کا مطالبہ کرچکا ہے مگر ملائیشیا نے بھارتی مطالبات مسترد کر دیے ہیں۔