جمعه 15/نوامبر/2024

یورپی یونین کا غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی ختم کرنے کامطالبہ

جمعرات 13-جون-2019

یورپی یونین نے اسرائیل کی طرف سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر مسلط کردہ محاصرہ ختم اور فلسطینی دھڑوں میں اتحاد کےقیام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی اراضی کے لیے یورپی یونین کے مبصر رالف طراو نے غزہ میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی اقتصادیات، سیاست اور سیکیورٹی میں جوہری تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔

انہوں‌نے کہا کہ ہم فلسطینی اتھارٹی کے اتحادی ہیں۔ ہم اس امر پر زور دیتے ہیں کہ ہمیں فلسطین کے تمام علاقوں بالخصوص غزہ کے حوالے سے مشترکہ اقدامات کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی طرف سے 12 سال سے بلا جواز معاشی پابندیاں عاید ہیں۔ غزہ پر اسرائیلی پابندیوں کا خاتمہ اور فلسطینی دھڑوں کے درمیان مصالحت وقت کی ضرورت ہے۔
رالف طرائو کا کہنا تھا کہ غزہ پر اسرائیلی پابندیوں کے خاتمے اور فلسطینی دھڑوں میں اتحاد غزہ کے عوام کی زندگی پرمثبت اثرات مرتب کرے گا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی ریاست نے فلسطین میں سنہ 2007ء میں ہونے والے پارلیمنانی انتخابات کے بعد غزہ  پر معاشی پابندیاں عاید کردی تھیں۔ اس کےبعد سے غزہ کی ناکہ بندی بدستور جاری ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی