جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کرین ڈاون، غرب اردن سے 20 فلسطینی گرفتار

منگل 11-جون-2019

قابض صہیونی فوج نے منگل کو علی الصباح دریائے اردن کے مغربی کنارے اورمقبوضہ بیت المقدس میں گھر گھرتلاشی کی کارروائیوں میں اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے رہ نما سمیت کم سے کم 20 فلسطینیوں‌کو حراست میں لے لیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض صہیونی فوج نے فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کر لوٹ مار، توڑپھوڑ اور خواتین اوربچوں کو ہراساں کیا۔
ادھراسرائیلی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے غرب اردن اور القدس میں تلاشی کے دوران 18 فلسطینیوں‌کو حراست میں لیا ہے جن میں سے بعض فوج کو مزاحمتی کارروائیوں میں مطلوب تھے۔
غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں ایک کارروائی کے دوران حماس کےرہ نما اور سابق اسیر رافت ناصیف، طولکرم پناہ گزین کیمپ سے سابق اسیر عدنان الحصری، نور الشمس پناہ گزین کیمپ سے اسحاق محامید کو حراست میں لے لیا۔
خیال رہے کہ حماس رہ نما رافت ناصیف کو دو ماہ قبل اسرائیلی جیلوں‌سے رہاکیا گیا تھا۔ رہائی کے بعد اسرائیلی فوج نے ان کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران ان کی گاڑی بھی ضبط کرلی تھی۔ رافت ناصیف مجموعی طورپر 20 سال کا عرصہ صہیونی زندانوں‌میں قید کاٹ چکےہیں۔
ادھر غرب رادن کے شمالی شہر نابلس میں تلاشی کےدوران اسرائیلی فوج نے 28 سالہ سامح الجبری کو حراست میں لے لیا۔ الضاحیہ کے مقام سے عمر فتحی کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جب کہ قلقیلیہ میں تلاشی کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔
رام اللہ کے شمالی علاقے العارورہ سے محمد العاروری اور یحییٰ حسن لدادوہ کو حراست میں لیا گیا۔غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل سے 15 سالہ مصطفیٰ سھیل الرجبی اور احمد فواز الرجبی کو گرفتار کیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی