قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارہ میں ہونے والے متعدد مظاہروں کے شرکاء کو طاقت کے زور سے منتشر کرنے کی کوشش کی جس کے دوران متعدد فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق قلندیہ کے کفر قدوم گائوں میں یہودی آبادکاری کے خلاف ہونے والے ایک مظاہرے پر اسرائیل کی جانب سے آںسو گیس کی شیلنگ اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان زخمی ہوگیا جب کہ کئی لوگوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
اس کے علاوہ الخلیل کے بیت عمار گائوں میں ایک پر امن احتجاج پر اسرائیلی حملے کے بعد نوجوانوں اور اسرائیلی فوجیوں میں جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
اسی دوران اسرائیلی فوج نے رام اللہ کے بل عین گائوں میں آبادکاری اور دیوار فاصل کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں کئی مظاہرین زخمی ہوگئے۔