قابض اسرائیلی فوج نے یطہ شہر کی مقامی بلدیہ کو علاقے میں موجود فلسطینی شہریوں تک بجلی کی سہولت پہنچانے کے لئے تاریں بچھانے سے روک دیا ہے۔
ایک مقامی عہدیدار، راتب الجبور کے مطابق اسرائیلی فوج نے یطہ کے علاقے بیرن میں دندناتے ہوئے گھسے چلے آئے اور انہوں نے یہاں پر بجلی کے تاروں کو بچھانے کے کام کو روکنے کا حکم نامہ مقامی حکام کو تھما دیا۔
نوٹس میں کہا گیا کہ علاقے میں موجود اسرائیلی فوج اس منصوبے کے لئے کھڑی کی جانے والی بنیادوں پر قبضہ کر لے گی۔
الجبور کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے ایسے اقدامات معمول کا حصہ ہیں اور اسرائیل کی کوشش ہے کہ فلسطینی مایوس ہو کر اپنی زمینیں چھوڑ دیں اور پھر ان زمینوں پر صہیونی آبادکاری ہوسکے۔