فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ اور فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیلی صدر روفن ریفلین کی اہلیہ کی وفات پر ان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
فلسطین کی سرکاری خبررساں ایجنسی وفاء نیوز نے فلسطینی صدر کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ محمود عباس نے ریفلین سے بات کرتے ہوئے ان کے اور ان کے خاندان کے لئے صبر کی دعا کی۔
اس موقع پر اسرائیلی صدر نے محمود عباس کی جانب سے تعزیت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کو عید کی مبارکباد دی۔