پنج شنبه 01/می/2025

اسماعیل ھنیہ کی حسن نصر اللہ کی بہن کی وفات پر اظہار تعزیت

جمعہ 7-جون-2019

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی پولٹ بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے لبنانی تنظیم حزب اللہ کے جنرل سیکریٹری حسن نصر اللہ کی بہن کی وفات پر اظہار تعزیت کا پیغام بھیجا ہے۔

ھنیہ نے اپنے پیغام میں حسن نصر اللہ کو کہا کہ "حماس آپ کی بہن ذکیہ عبدالکریم نصر اللہ کی وفات پر گہرے دکھ اور درد کا اظہار کرتی ہے۔ اللہ کریم مرحومہ کی مغفرت فرمائے۔”

اسماعیل ھنیہ نے اپنے پیغام میں مرحومہ کی مغفرت اور ان کے عزیز واقارب کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

مختصر لنک:

کاپی