جمعه 15/نوامبر/2024

امریکی انتظامیہ عبدالحلیم الاشقر کی زندگی کی ذمہ دار ہے: حماس

جمعہ 7-جون-2019

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے امریکی انتظامیہ کی جانب سے سابق فلسطینی ریسرچر اور صدارتی امیدوار عبدالحلیم الاشقر کو قابض اسرائیلی حکام کے حوالے کرنے کے فیصلے پر امریکا کو ان کی جان کی حفاظت کا ذمہ دار قرار دیا۔

حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ "امریکی حکام کی جانب سے اسرائیل کی جانب داری کے ایک اور مظہر میں امریکا نے سابق فلسطینی صدارتی امیدوار ڈاکٹر عبدالحلیم الاشقر کو تل ابیب انتظامیہ کے حوالے کر دیا ہے۔ حماس انتظامیہ ڈاکٹر اشقر کی امریکا میں 11 سالہ نا انصافی پر مبنی سزا کے بعد رہائی کی صورت میں ان کی بحفاظت واپسی کے لئے مختلف ممالک سے رابطے میں تھی۔”

حماس کے بیان میں کہا گیا کہ ڈاکٹر عبدالحلیم اشقر فلسطین کے سائنسی حلقوں کے نامور ترین ناموں میں شامل ہیں اور ان کی اپنے ملک کے لئے گرانقدر خدمات ہیں۔ فلسطینی عوام کو ان کی اعلیٰ پایاں خدمات پر فخر ہے۔

حماس کے مطابق امریکی انتظامیہ کا یہ اقدام انتہائی نامناسب اور اشتعال انگیز ہے اور اسرائیل کا اسیران کے ساتھ ٹریک ریکارڈ کسی بھی صورت انسانی نہیں ہے۔

حماس نے بین الاقوامی انسانی اور قانونی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مداخلت کرتے ہوئے ڈاکٹر الاشقر کی رہائی کو یقینی بنائیں۔

مختصر لنک:

کاپی