حماس کے غزہ میں سربراہ یحییٰ السنوار کا کہنا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] اور فلسطینی عوام بحرین میں فلسطین سے متعلق اقتصادی کانفرنس کے انعقاد کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے عرب اور اسلامی ممالک سے 25 اور 26 جون کو احتجاج اور ہڑتالیں منعقد کرنے کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا۔
السنوار کا کہنا تھا کہ "غزہ کے شہریوں کی جانب سے ہم صدی کی ڈیل کو مکمل طور پر مسترد اور اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کی تمام سازشوں کو بے نقاب کریں گے۔”
ان کا مزید کہنا تھا کہ "صدی کی ڈیل ہر صورت ناکام ہوگی اور ہم اپنی قوم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس ڈیل کے مقابلے میں تمام فلسطینی یکجا ہوجائیں۔”