پنج شنبه 01/می/2025

برطانیہ کا یروشلم میں نئی صہیونی بستیوں کی تعمیر پر تشویش کا اظہار

بدھ 5-جون-2019

دفتر خارجہ میں مشرق وسطیٰ کے لیے برطانوی وزیر اینڈریو موریسن نے کہا کہ انکی حکومت مشرقی بیت المقدس میں نئی صہیونی بستیوں کی تعمیر کے منصوبوں کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہے ۔

موریسن نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں غیر قانونی اسرائیلی بستیاں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے اور دو ریاستی حل کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

مویسن نے کہا کہ وہ 28 سے 30 مئی تک یروشلم کا دورہ کریں گے جہاں وہ دو ریاستی منصوبے کے لیے اپنے ملک کی حمایت  کی مکمل  یقین دہانی کرائیں گے  جہاں یروشلم دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت ہوگا۔
اسرائیلی وزارت ہاوسنگ نے حال ہی میں  یروشلم میں 805 نئے تعمیراتی یونٹس کی تعمیر کا ٹینڈر پاس کیا ہے۔

فلسطینی وزارت برائے خارجہ امور نے 27 مئی کو کہا کہ اسرائیلی حکام مسلسل فلسطینیوں کی ذاتی ذمینوں پر قبضہ کر رہے ہیں اور انہیں صہیونی بستیوں میں اضافے کے منصوبوں میں استعمال کر رہی ہے۔

اقوام متحدہ نے بھی اسرائیلی بستیوں کی مذمت کی ہے اور دسمبر 2017 میں سلامتی کونسل نے قرارداد 2334 پیش کی جسکا مقصد یروشلم اور مغربی کنارے میں صہیونی بستیوں کی غیر قانونی تعمیر کو مکمل طور پر روکنے کا کہا  گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی