چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی اسیر کی مسلسل چوتھے روز بھوک ہڑتال جاری

ہفتہ 1-جون-2019

اسرائیلی جیل میں قید ایک 30 سالہ فلسطین اسیر مراد ولید محمد ملایشہ مسلسل چوتھے روز سے صہیونی زندانوں میں انتظامی حراست کے خلاف بہ طور پر احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی جہاد کے رہ نما تیس سالہ مراد ولید ملایشہ اس وقت جزیزہ نما النقب کی صحرائی جیل میں قید ہیں۔

شہداء و اسیران فائونڈیشن کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مجاھد مراد ملایشہ نے بدھ 29 مئی کو علی الصبح انتظامی قید کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ انہوں‌نے صہیونی ریاست کے مظالم اور بلا جواز انتظامی قید کی سزام میں توسیع کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے مراد ولید ملایشہ کو 10 جنوری 2019ء کو حراست میں لیا تھا۔ گرفتاری کے بعد انہیں انتظامی قید میں ڈال دیا گیا۔

اسیر ملایشہ کو اس سے قبل بھی متعدد بار صہیونی زندانوں‌ میں قید کیا جا چکا ہے۔ وہ مجموعی طور پر 7 سال اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل رہ چکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی