شنبه 16/نوامبر/2024

معدوم النسل انگریزی بلی کی 150 سال کے بعد دوبارہ واپسی!

جمعرات 30-مئی-2019

برطانیہ میں ماحولیاتی تحفظ اور تحفظ حیوانات کے لیے کام کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک جنگی انگریزی بلی جس کے بارے میں خیال تھا کہ ڈیڑھ سو سال قبل اس کی نسل ختم ہوگئی تھی ایک بار پھر واپس آگئی ہے۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق انگریزی جنگی بلی کے بارے میں‌ مشہور تھا کہ وہ انیسویں صدی سے نسل ختم ہونے کے بعد ناپید ہوچکی ہے۔

برطانوی ماہر ماحولیات ڈیرک گائو کا کہنا ہے کہ تین اقسام کی جنگلی بلیاں دوبارہ ظہور پذیر ہوئی ہیں۔ بلیوں کی یہ نسل 150 سال پیشتر معدوم ہوچکی تھی۔

مسٹر گائو کا کہنا ہے کہ جنوب مغربی انگلیڈ میں ڈیوون مقام پر ایک فارم ہائوس بنایا گیا ہے جس میں یہ تینوں بلیاں پرورش کے لیے رکھی گئی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ بلیاں سالانہ ڈیڑھ سو بچے دے سکتی ہیں۔ انہیں تین سال تک پرورش کے بعد جنگل میں‌ چھوڑ دیا جائے گا جس تاکہ وہ فطری انداز میں اپنی نسل آگے بڑھا سکیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مذکورہ جنگلی بلی آخری بار 1849ء کو دیکھی گئی تھی۔ اس کے بعد یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ بلی کی یہ نسل معدوم ہو چکی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی