شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی جیل میں‌تین فلسطینیوں‌کی بھوک ہڑتال جاری، ایک نے معطل کر دی

بدھ 29-مئی-2019

اسرائیلی زندانوں میں مقید ایک فلسطینی قیدی نے  صہیونی حکام کی طرف سے آئندہ ماہ رہائی کی یقین دہانی کے بعد بھوک ہڑتال معطل کر دی ہے جب کہ تین فلسطینی اسیران صہیونی ریاست کے مظالم خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان میں 35 سالہ اسیر حسن العویوی 57 دن سے مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ابو عکر نے ایک ہفتہ قبل بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ اسرائیلی حکام کی طرف سے آئندہ ماہ کے آخر میں اسے رہا کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے جس کے بعد اس نے بھوک ہڑتال معطل کر دی ہے۔ خیال رہے کہ ابو عکر تیس ماہ سے مسلسل انتظامی قید کے تحت پابند سلاسل ہیں۔

دیگر تین فلسطینیوں کی بھوک ہڑتال جاری ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسیر العویوی کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ صہیونی حکام نے العویوی کے انتظامی قید کے خاتمے کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے جب کہ حسن العویوی نے رہائی تک احتجاج جاری رکھنے کا عزم کیا ہے۔

کلب برائے اسیران کا کہنا ہے کہ حسن العویوی نے 15 جنوری 2019ء کو حراست میں لیا گیا تھا۔ وہ تین بچوں کا باپ ہے اور کئی سال ماضی میں بھی جیل میں قید کاٹ چکا ہے۔

بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران میں 43 سالہ ثائر بدر کا تعلق رام اللہ کے بیت لقیا سے ہے۔ وہ 18 مئی 2018ء سے پابند سلاسل ہیں۔

اسئر احمد الحروب کا  تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل سے ہے اور انہوں‌ نے بھی انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج 21 مئی کو بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی