اسرائیل کی فوجی عدالت نے مقبوضہ مغربی کنارے کے ایک 15 سالہ فلسطینی بچے عبدالجابر یاسین کو چار ماہ قید اور تین ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق عبدالجابر یاسین پر اسرائیلی فوجی عدالت میں سنگ باری کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا۔
غرب اردن کے شمالی شہر نابلس کے عصیرہ قصبے سے تعلق رکھنے والے عبدالجبار یاسین کو کچھ عرصہ قبل اسرائیلی فوج نے حراست میں لیا تھا۔ یاسین کی گرفتاری تین مئی کو عمل میں لائی گئی تھی۔ گرفتاری کے وقت اور اس کے بعد قابض فوجیوں نے اسے بے رحمی کے ساتھ جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔