اسرائیلی حکام نے سینیر فلسطینی صحافی اسامہ حسین شاھین کو گذشتہ روز مسلسل ایک سال تک پابند سلاسل رکھنے کے بعد رہا کر دیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق 36 سالہ حسین شاھین کا تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کے دورا قصبے سے ہے اور اسے ایک سال قبل اسرائیلی فوج نے حراست میں لیا گیا تھا۔
اسیران اسٹڈی سینٹر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صحافی اسامہ شاہین کو 31 مئی کو 2018ء کو حراست میں لیا۔ اسے چار ماہ کے لیے انتظامی قید میں ڈال دیا گیا۔ دوبار مزید اس کی مدت حراست میں توسیع کی گئی اور ایک سال انتظامی قید کے بعد ایک سال مکمل ہونے کے بعد گذشتہ روز رہا کیا گیا۔
چھتیس سالہ فلسطینی صحافی متعدد بیماریوں کا شکار ہیں اس کے باوجود انہیں غیر قانونی حراست میں رکھا گیا۔