چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی شہری 5 سال بعد اسرائیلی جیل سے رہا

منگل 28-مئی-2019

اسرائیلی حکام نے غرب اردن کے ایک فلسطینی شہری کو پانچ سال تک پابند سلاسل رکھنے کے بعد گذشتہ روز رہا کر دیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے جنوبی قصبے یعبد سے تعلق رکھنے والے فلسطینی نور بشار ابو بکر کو الظاھریہ چیک پوسٹ سے رہا کیا گیا۔ ابو بکر کی رہائی پانچ سال قید کے بعد عمل میں‌لائی گئی۔

الظاھریہ چیک پوسٹ پر ابو بکر کے اقارب اور دوستوں کی بڑی تعداد استقبال کے لیے موجود تھی۔

مختصر لنک:

کاپی