شنبه 16/نوامبر/2024

بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیر حسن العویوی کی حالت تشویشناک

منگل 28-مئی-2019

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل سے تعلق رکھنے والے فلسطینی حسن العویوی مسلسل دو ماہ سے صہیونی زندانوں میں انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں جس کے باعث اس کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

کلب برائے اسیران کے مطابق دونوں فلسطینی اسیران کو صہیونی حکام کی طرف سے ان کی بھوک ہڑتال کے باوجود بار بار ایک سے دوسری جیل میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ بھوک ہڑتالی اسیر پر بھوک ہڑتال ختم کرنے کے لیے مسلسل دبائو ڈالا جا رہا ہے۔ انہیں اس وقت ‘الرملہ’ میں قائم ‘نیتزان’ جیل میں ڈالا گیا ہے۔

مسلسل بھوک ہڑتال کے باوجود صہیونی جیل حکام فلسطینی شہری کی تشویشناک حالت پرانہیں نظرانداز کیے ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ  35 سالہ حسن العویوی کو جنوری 2019ء سے حراست میں لے لیا۔ عویوی تین بچوں کے باپ ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی