قابض اسرائیلی فوج نے بیت لحم کے جنوب میں الخضر قصب کے نزدیک شاشاہلا گاوں میں فلسطینی زرعی اراضی کو تباہ کر دیا۔
مقامی ذرائع نے کہا کہ قابض اسرائیلی فوج کے بلڈوزروں نے صبح کے وقت شاشاہلا گاوں پر دھاوا بولا اور محمد صلاح کے ملکیتی ذرعی کمرے کو مسمار کر دیا۔
قابض اسرائیلی حکام نے مقامی رہائیشیوں سے زبردستی علاقے کو خالی کرانے کی کوشش کی جو کہ غیر قانونی صہیونی بستی کی تعمیر کی جانب ایک قدم ہے۔
تقریبا ایک مہینہ پہلے اسرائیلی فوج نے گاوں میں زرعی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے چند کمروں کو مسمار کر دیا تھا۔