شنبه 16/نوامبر/2024

فلسطین میں صہیونی توسیع پسندی میں امن بات چیت نہیں ہوسکتی: کویت

جمعہ 24-مئی-2019

خلیجی ریاست کویت نے باور کرایا ہے کہ جب تک صہیونی ریاست کی طرف سے فلسطین میں‌ یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی کا سلسلہ جاری ہے اس وقت تک اسرائیل کے ساتھ امن کی بات چیت نہیں‌ ہوسکتی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق سلامتی کونسل کےاجلاس سے خطاب میں کویت کے مندوب منصور العتیبی نے کہا کہ اسرائیل کو فلسطین میں توسیع پسندی کا سلسلہ ترک کرنا ہوگا۔ اگر صہیونی ریاست فلسطینی علاقوں میں توسیع پسندی کا سلسلہ جاری رکھتی ہے تو اس کے ساتھ کسی قسم کی  امن بات چیت آگے نہیں بڑھائی جاسکتی۔

العتیبی نے کہا کہ فلسطین میں منصفانہ اور دیر پا امن کے قیام کی راہ میں اسرائیل کی توسیع پسندی رکاوٹ ہے۔

انہوں‌ نے مزید کہا کہ فلسطین میں اسرائیل کی توسیع پسندانہ سرگرمیاں غیرقانونی اور غیر آئینی ہیں۔ عالمی برادری کو صہیونی ریاست کی توسیع پسندی کی روک تھام کے لیے اپنا کردار اداکرنا چاہیے۔

کویت کے مندوب نے یہودی آباد کاروں‌ کی مسجد اقصیٰ‌ کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی۔ اُنہوں‌ نے کہا کہ قبلہ اول کی بے حرمتی اور مقدس مقامات کی توہین بین الاقوامی قراردادوں بالخصوص سلامتی کونسل کی قرارداد 2334  کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں‌ نے غزہ کی پٹی کے گرد 13 سال سے مسلط کردہ محاصرہ ختم کرنے اور غزہ کےعوام کوآزانہ معاشی حقوق کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

مختصر لنک:

کاپی