چهارشنبه 30/آوریل/2025

غرب اردن: اسرائیلی فوج کے وحشیانہ کریک ڈائون میں 9 روزہ دار گرفتار

جمعرات 23-مئی-2019

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے اور القدس میں گھر گھر تلاشی کے دوران 9 روز دار فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق بدھ کے روز قابض فوج نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں 9 فلسطینی روزہ داروں کو حراست میں لے لیا۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن میں تلاشی کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔ ان میں بعض اسرائیلی فوج کو مزاحمتی کارروائیوں میں ماخوذ تھے۔

غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں ‘الدھیشہ’ پناہ گزین میں ایک کارروائی کے دوران تین فلسطینیوں‌ کو حراست میں لیا گیا۔

قابض فوج نے ‘ھندازۃ’ کے مقام پر تلاشی کے دوران 15 سالہ محمود صلاح کو سمیت دو دیگر فلسطینی نوجوانوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

الخلیل شہر میں الظاھریہ کے مقام سے عبدو ابو دبور کو اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔ رام اللہ میں پیپلزفرنٹ برائے آزادی فلسطین کے رہ نما رشاد کراجہ اور قلقیلیہ سے 28 سالہ سابق اسیر ساجی محمد عذبہ کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

مختصر لنک:

کاپی