ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد نے کہا ہے کہ ان کا ملک اور حکومت قضیہ فلسطین کا ہرسطح اور ہر محاذ پردفاع کرے گی۔ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل ایک دہشت گرد ریاست ہے جو منظم ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطین آرگنائشن کے زیراہتمام افطار پارٹی سے گفتگو کرتے ہوئے مہاتیرمحمد نے کہا کہ قضیہ فلسطین کے حوالے سے ان کے ملک کاموقف واضح ہےجس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل مظلوم فلسطینی قوم کے خلاف منظم ریاستی دہشت گرتی کا مرتکب ہو رہا ہے۔
قبل ازیں اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سابق صدر خالد مشعل کی قیادت میںجماعت کے وفد نے ملائیشین وزیراعظن سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں فلسطین کی موجودہ صورت حال اور قضیہ فلسطین کےتصفیے کے حوالے سے ہونے والی سازشوں پر بات چیت کی گئی۔
مہاتیر محمد نےملائیشیا میں فلسطینی کمینوٹی کی مثبت سرگرمیوں کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ ملائیشیا کی تعمیرو ترقی میں فلسطینی تارکین وطن کا مثبت کردار ہے۔ اس موقع پر حماس رہ نما نے ملائیشیا کی طرف سے فلسطینیوں کے حقوق کی بےلاگ حمایت جاری رکھنے پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہ نمائوں کے درمیان ہونےوالی بات چیت میں امریکا کے سازشی منصوبے’صدی کی ڈیل’ کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی۔
حماس کے وفد نے ملائیشیا کی حکومت اور عوام کی طرف سے فلسطینی قوم کے حقوق اور ان کی مزاحمت کی حمایت پران کا شکریہ ادا کیا۔
