قابض صہیونی فوج نے بیت لحم کے جنوب میں الدھیشہ پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بولا اور مقامی رہائشیوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران دو فلسطینی نوجوان گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے۔
عینی شاہدین نے کہا کہ بڑی تعداد میں اسرائیلی فوجیوں نے کیمپ پر ہلہ بولا اور مقامی نوجوانوں پر فائرنگ شروع کر دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دو نوجوان بری طرح زخمی ہوئے اور انہیں بیت لحم میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
کیمپ میں موجودگی کے دوران صہیونی فوج نے محمد اور دو بھائیوں شادي ابو حضروس اور وسام الشوابكة کو انکے گھروں سے اغوا کر لیا۔
ابتدائی واقعہ میں قابض صہیونی فوج نے بیت لحم کے جنوب میں الخضر قصبے میں گھٹنے پر گولی مارنے کے بعد اسے گرفتار کر لیا تھا۔