جمعه 15/نوامبر/2024

صہیونی آباد کار کی گاڑی کی ٹکر سے فلسطینی جاں بحق

منگل 21-مئی-2019

مقبوضہ مغربی کنارے میں قلقیلیہ کے مشرق میں كفرلقيف گاوں میں صہیونی آبادکار کی گاڑی کی ٹکر سے فلسطینی شہری جاںحق ہو گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق صہیونی آبادکار نے فلسطینی شہری حسن برهوم کوغیر قانونی آبادکار بستی كارني شومرون کے جنکشن پر جان بوجھ کر گاڑی سے ٹکر مار دی  جس کے بعد فلسطینی شہری وفات پا گیا۔

متاثرہ شخص سڑک پار کر رہا تھا جب صہیونی آبادکار نے اپنی گاڑی کی رفتار بڑھا دی اور اسے کچل دیا۔ اس کے بعد صہیونی آبادکار موقع سے فرار ہو گیا ۔

مختصر لنک:

کاپی