جمعه 15/نوامبر/2024

مصنوعی ذہانت کے عالمی مقابلے میں فلسطینی طلباء کی ٹیم کامیاب

پیر 20-مئی-2019

امریکا میں منعقدہ بین الاقوامی مصنوعی ذہانت کے مقابلے میں فلسطینی طلباء کے گروپ نے گولڈ میڈل حاصل کرکے اس میدان میں بھی اپنی صلاحیت کا لوہا منوا لیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق کم عمر طلباء اور بڑی عمر کے طلباء پر مشتمل فلسطینی ٹیم نے امریکا میں منعقدہ مصنوعی ذہانت کے عالمی مقابلے میں فلسطینی گروپ نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔

فلسطینی وزارت تعلیم کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘میرے خاکے میری ترجمانی’ کے عنوان سے عالمی ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے مقابلے میں شرکت کی۔ شرکت کرنے والی طالبہ سیلنا قمصیہ کی قیادت میں 6 سال سے 12 سال کے بچوں اور بچیوں نے شرکت کی۔

فلسطینی وزیر تعلیم مروان عورتانی نے امریکا میں منعقدہ عالمی مقابلے میں  فلسطینی طلباء کی کامیابی کو فلسطینی قوم کے لیے باعث فخر قرار دیا۔

مختصر لنک:

کاپی