جمعه 15/نوامبر/2024

بغداد میں امریکی سفارت خانے پر کے قریب میزائل حملہ

پیر 20-مئی-2019

نامہ نگاروں کے مطابق بغداد میں گرین زون میں امریکی سفارت خانے کے قریب میزائل گرنے کے بعد خطرے کے سائرن بجائے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ گرین زون میں کاتیوشا میزائل کا ہدف وہاں پرموجود امریکی سفارت خانہ ہو سکتا ہے۔

عراق میں امریکی سفارت خانے کے قریب میزائل حملے کا واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب دوسری جانب امریکا اورایران ایک دوسرے کے خلاف جنگ کے دھانے پر کھڑے ہیں۔ دونوں‌ ملک ایک دوسرے سے دھمکی آمیز لہجے میں بات کرتے ہوئے ’’سبق سکھانے‘‘ کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

ایران کی طرف سے امریکا کو دھمکانے کے بعد امریکی فوج کی بڑی تعداد، جنگی بحری بیڑہ اور لڑاکا طیارے بھی خلیجی ملکوں میں تعینات کردیئے گئے ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ جنگی تیاریوں کا مقصد ایران خطے میں اس کی حامی ملیشیائوں اور پاسداران انقلاب کی جانب سے خطرات کا مقابلہ کرنا ہے۔

جمعہ کے روز امریکی صدر نے ایک ‘ٹویٹ’ میں لکھا تھا کہ ‘یہ اچھی بات ہے کہ ہم نے ایران کو الجھا دیا ہے۔ امریکی پالیسی کے باعث ایران اس وقت مخمصے کا شکار ہے۔ صدر ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے غلط کوریج پر بعض امریکی ذرائع ابلاغ کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

مختصر لنک:

کاپی