جمعه 15/نوامبر/2024

جرمن پارلیمنٹ میں ‘BDS ‘ کی مذمت ظالمانہ اقدام ہے:احمد بحر

اتوار 19-مئی-2019

فلسطینی پارلیمنٹ کےڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر احمد بحر نے جرمن پارلیمنٹ میں اسرائیل کے عالمی بائیکاٹ کی تحریک  کی مذمت میں قرارداد منظور کیے جانے کی قرارداد پر شدید نکتہ چینی کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بی ڈی ایس تحریک صہیونی ریاست کے جرائم کوبے نقاب کرنے  اوراسرائیل میں سرمایہ کاری کی روک تھام کے لیے سرگرم ہے۔ اس تحریک کی مذمت میں جرمنی کی پارلیمنٹ میں قرارداد سنگین جرم ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق ڈاکٹر احمد بحر نے’BDS ‘ کے خلاف پارلیمنٹ میں مذمتی قرارداد لانےکو پر تنقید کرتے ہوئےکہا کہ نام نہاد جرمنی کا حقیقی جمہوری چہرہ بری طرح پوری دنیا کےسامنے بےنقاب ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ ‘BDS ‘ کےخلاف تحرک مغرب کے جمہوری نظام پربدنما داغ ہے۔ مغرب ایک طرف آزادی اظہار رائے کا دعویٰ‌کرتا ہے اور دوسری طرف نہتے فلسطینیوں کے خلاف صہیونی ریاست کےمظالم کی حمایت کرکے تاریخی حقائق مسخ کرنے اور نہتےفلسطینیوں کو مزید تنہا کرنے کی مذموم کوشش کی جا رہی ہے۔

ڈاکٹر احمد بحر نے کہاکہ جرمن پارلیمنٹ میں ‘BDS ‘ کے خلاف قرارداد فلسطینیوں کی آزادی کی جدود جہد کو کمزور کرنے اور فلسطینی مظالم پر صہیونی ریاست کا موقف مضبوط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی