فلسطینی طلباء کے ایک گروپ نے سائنس وٹیکنالوجی کے میدان میں اپنے پانچ پروگرامات کی تیاری کے بعد امریکا میں ہونے والی ‘انٹل’ بین الاقوامی سائنس وانجینیرنگ نمائش میں شریک ہوئے۔ ‘یہ نمائش انٹل آئیسف برائے سائنس وانجینیرنگ سال 2019’ کے عنوان سے امریکی ریاست اریزونا میں منعقد کی گئی۔ اس میں دنیا بھر کے 1800 طلباء اور طالبات نے شرکت کی۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق امریکا میں منعقدہ نمائش میں فلسطین کے طلباء کے ایک گروپ نے سائنس ، ٹیکنالوجی، ماحولیات اور انجینیرنگ کے میدان میں اپنے پانچ پروگرامات پیش کئے گئے ہیں۔
ان میں دو فلسطینی طالبات مجد فواز عیاد، ھیا ابراہیم ابو ھلال نے رپورٹ پروگرام پیش کیا۔ لمیٰ علاء عابد، ندیٰ رضا حمادۃ، یاسمین جواد دعیک، قصی ابو ریدہ اور محمد یعقوب عودہ شامل ہیں۔